غذا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کیلئے بھی اہم

Last Updated On 07 January,2020 11:39 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) غذا دماغی صحت پر نمایاں حد تک اثرانداز ہوتی ہے یہ بات سویڈن میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتھن برگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیتون زا غذا یا ketogenic کا استعمال مرگی کے شکار بچوں کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ وٹامن بی 12 کی کمی ناقص یادداشت میں کردار ادا کرتی ہے۔

اسی طرح بحیرہ روم کے خطے میں استعمال ہونے والی غذا جسے Mediterranean diet کہا جاتا ہے، جس میں چینی، سرخ گوشت اور چربی کا استعمال کم ہوتا ہے، ذہنی بے چینی اور ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے تاہم محقق پروفیسر سوزن ڈکشن کا کہنا تھا کہ مخصوص غذاؤں کے طبی اثرات کے حوالے سے پائے جانے والے خیالات کی حمایت کیلئے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق غذا سے مناسب غذائیت کے حصول میں ناکامی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صحت مند دماغ کیلئے مخصوص کیمیکلز کی کمی، جبکہ ناقص معیار کی غذا کا استعمال ایسے ہارمونز کا اخراج بڑھاتا ہے جو لوگوں کے مزاج کو بدلتا ہے۔