فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) فرانس کے سائنسی ماہرین نے چیونٹی کو بہترین راستہ تلاش کرنے والا کیڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے پنجوں اور ڈنک کی مدد سے راستہ تلاش کرتی ہیں اور جاتے وقت واپسی کی نشانی بھی لگا کر جاتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیونٹی وہ کیڑا ہے جو معصوم ہرگز نہیں بلکہ یہ انسان کو اپنی معصومیت سے پاگل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیونٹی خطروں سے نہ صرف سیکھتی ہے بلکہ وہ کوئی بھی خطرناک کام کرنے سے گریز کرتی ہے، اگر ایک جگہ سے گزرے اور اسے خطرہ محسوس ہو تو دوبارہ وہاں کا رخ نہیں کرتی۔
تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چیونٹی میں کمال کی ذہانت ہے، ہر چیز کو یاد رکھنے کے علاوہ اپنے ساتھیوں کی مدد بھی کرتی ہے۔ جرمنی کے ماہرین نے تیزرفتار ترین چیونٹی بھی دریافت کی ہے جو ایک سیکنڈ میں 855 ملی میٹر فاصلہ طے کرتی ہے۔ صحرا میں رہنے والی سلور چیونٹی کا رفتار میں مقابل نہیں جو ایک سیکنڈ میں اپنے جسم سے 108 دور کی مسافت بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ سلور چیونٹی کروڑوں سال سے صحرا میں موجود ہے، اس کی لمبی ٹانگوں کی بدولت اس کا جسم ریت پر نہیں لگتا اور یہ گرم ترین موسم میں بھی صحرا پر مزے سے گھومتی پھرتی ہے۔