سمارٹ ٹوائلٹ اب امراض کی تشخیص کا کام بھی کرے گا

Last Updated On 11 April,2020 09:35 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کسی انسان کے بیمار ہونے کی تشخیص اب سمارٹ ٹوائلٹ سے ممکن ہوسکے گی۔

امریکا کی سٹین فورڈ یونیورسٹی نے ایسا سمارٹ ٹوائلٹ تیار کیا ہے جو لوگوں کو شناخت کرنے کیساتھ فضلے اور پیشاب کے ذریعے ان کی صحت کی مانیٹرنگ بھی کرسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیمرے اور موشن سنسرز کی مدد سے یہ ٹوائلٹ سسٹم فضلے اور پیشاب کے ذریعے متعدد امراض بشمول مثانے کے کینسر کو شناخت کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے اس میں لوگوں کی شناخت کا سسٹم موجود ہے جو کولہے کی مدد سے کسی کو پہچان سکتا ہے۔