میلبورن: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ایک ایسا ڈرون تیار کیا گیا ہے جو پہیوں پر چلتے ہوئے عین کسی ہوائی جہاز کی طرح ٹیک آف کرتا ہے، اسے لوئل وِنگ مین کا نام دیا گیا ہے جس کے پہیے سارا وزن اٹھاتے ہیں اور اس میں طیارے جیسی قوت بھی موجود ہے۔
اس کے لینڈنگ گیئر یعنی پہیے عین مسافر طیارے کی طرح کھلتے اور بند ہوتے ہیں، اس سے قبل ایک عرصے تک اس کے ڈھانچے اور دیگر پہلوؤں پر کام کیا جاتا رہا جبکہ پہیے سب سے آخر میں لگائے گئے ہیں۔ اس ڈرون کی تیاری کے پورے منصوبے میں 16 مختلف اداروں نے تحقیق اور کام کیا ہے۔