نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا وائرس کے نمونے جمع کرنے والی خود کار گاڑی تیار کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں خود کار گاڑی بنائی گئی ہے جو کورونا کے مشتبہ نمونوں کو لے کر ازخود ڈاکٹروں اور تجربہ گاہوں تک پہنچاسکے گی۔۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کارکن سیل بند ڈبے میں نمونے گاڑی میں رکھ دیتا ہے۔ مریضوں کے نمونے جمع کرنے والی یہ پہلی کار ہے جس میں کوئی ڈرائیور موجود نہیں۔
یہ گاڑی ابھی تجربات کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد ہی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔