کورونا وائرس ریلیف فنڈز: ٹویٹر بانی کا ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

Last Updated On 08 April,2020 06:37 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کورونا ریلیف فنڈز کے لیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے پیغام میں کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’اسکوائر‘‘ میں اپنے حصص کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہا ہوں ، یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

انہوں نے سٹارٹ سمال نامی چیرٹی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وبا کے خاتمے کے بعد یہ فنڈ لڑکیوں کی صحت سمیت دیگر فلاحی کاموں کے لیے کام جاری رکھے گا۔

ڈورسی نے یہ بھی بتایا کہ سٹارٹ سمال کے تمام عطیات کی تفصیلات آن لائن عوامی طور پر دستیاب ہوں گی۔
 

Advertisement