کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر لاہور ریلوے ورکشاپس 12 اپریل تک بند

Last Updated On 08 April,2020 06:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ریلوے ورکشاپس میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر اسے 12 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے تاہم اولڈ ڈیزل انجن شیڈ میں فریٹ انجن کی دیکھ بھال کرنے والا سٹاف موجود رہے گا۔

ریلوے افسران کی جانب سے تمام ورکس مینجرز اور سپروائزرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ورکشاپس کو بند کرنے کا اعلان شیخ رشید احمد کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس اور ڈی ایس لاہور کو ورکشاپس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ورکشاپس میں دو روز کے دوران تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق ریلوے مغلپورہ ورکشاپس میں 10 ہزار سے زائد ملازم کام کرتے ہیں۔ ریلوے کیرج اینڈ ویگن شاپ میں 2800، لوکو شاپ میں 1800، ریلوے سٹیل شاپ میں 800، پاور ہاؤس میں 550 اور ریلوے سگنل شاپ میں 500 ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ دنیا نیوز نے بارہا ریلوے ورکشاپس میں حفاظتی انتظامات کے فقدان کی نشاندہی کی تھی۔
 

Advertisement