ڈاکٹرز ودیگر کیلئے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالے سے تفصیلی گائیڈ لائنز تیار

Last Updated On 08 April,2020 05:12 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالے سے تفصیلی گائیڈ لائنز تیار کر لی گئی ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے تیار تفصیلی گائیڈ لائنز کو ملک کے ہر کونے میں موجود ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ہیلتھ ورکرز اور وہ تمام لوگ جو کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان تک باہم پہنچایا جا رہا ہے۔

اس میں ان تمام ایریاز کو بھی کور کیا گیا جہاں کورونا وائرس کے مریض ہو سکتے ہیں جس میں ان مریضوں کی سہولیات ان پیشنٹ پروٹیکشن، آؤٹ پیشنٹ چیلنجز، لیب کمیونٹی سیمپلنگ، ایریاز آئسولیشن وارڈ ایریاز اور ان ایریاز جہاں کورونا کے مریض ہو سکتے ہیں ان کیلئے گائیڈ لائینز تیار کر دی ہیں تاکہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز، ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکس کو اچھی طرح آگاہی ہو۔

گائیڈ لائینز میں بتایا گیا ہے کہ کونسی چیز کب اور کس وقت استعمال کرنی ہے اور ان حفاظتی ماسک اور آلات کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ اسے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں چارٹ کی صورت میں آویزاں کیا جا رہا ہے۔

حفاظتی ماسک اور آلات میں چھ بنیادی چیزیں شامل ہیں جن میں میڈیکل ماسک، این 95 ماسک، باڈی گاؤنز، آنکھوں کے حفاظتی آلات، گم بوٹ اور شو کور شامل ہیں۔
 

Advertisement