لاہور: (دنیا نیوز) میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا شکار 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ مریضہ پہلے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی۔
مریضہ کو تین اپریل کو میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریضہ کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ وہ گردوں کے ڈائیلسز نہیں کروانا چاہتی۔
سی ای او میو ہسپتال اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مریضہ نے گردوں کا ڈائیلسز کروانے سے انکار کیا جو موت کا سبب بنی۔ حالیہ ہلاکت کے بعد میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔