نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس کے خلاف مستقبل کے لائحہ عمل پر غور

Last Updated On 08 April,2020 05:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں کورونا وائرس کے خلاف مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں متاثرہ علاقوں کی ڈیجٹیل طریقے سے نشاندہی، متاثرہ علاقوں کو الگ کرنے، متاثرہ علاقوں میں وائرس کی روک تھام کی کوششوں، خوراک کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ ادائیگیوں کی استعداد یومیہ چھ ہزار سے بڑھا کر بیس ہزار کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں امدادی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت اور مستحق خاندانوں میں احساس پروگرام کےذریعے 150 ارب روپے کی تقسیم سے متعلق بھی غور کیا گیا۔

 

Advertisement