نیو یارک: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر جعل سازی کرنے والے افراد گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ کے صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ 80 لاکھ کے قریب سپیم میل بھیج رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ایک دن میں 10 کروڑ فشنگ ای میل کو بلاک کیا جاتا ہے اور گزشتہ ہفتے ایسے ہر پانچویں میل کا عنوان کورونا وائرس سے متعلق تھا۔
صارفین کو کئی مختلف طریقوں سے دھوکہ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کچھ جعل ساز عالمی ادارہ صحت یا اس جیسے دیگر سرکاری اور مستند اداروں کے نام سے لوگوں کو کسی قسم کا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہتے ہیں۔
ریسرچرز کے مطابق مستند اور سرکاری ویب سائٹس کے نام کو بھی جعلی ایپس اور ای میلز میں فریب کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔