ایئرپورٹ پر کورونا سکریننگ کیلئے سمارٹ ہیلمٹ کا استعمال

Last Updated On 10 May,2020 10:52 pm

روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کیلئے سمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پہلی بار لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے سمارٹ ہیلمٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس سمارٹ ہیلمٹ میں ایک انفرا ریڈ کیمرا اور تھرمو سکینر نصب ہے جو ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور ملازمین کا درجہ حرارت سکین کرنے اور کوروناوائرس کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی دبئی میں استعمال کی جا چکی ہے۔