نیو یارک: (دنیا نیوز) گوگل نے کمال فیچر متعارف کروا دیا، اب ہاتھ سے کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر چند سیکنڈ زمیں کمپیوٹر میں پیسٹ ہوسکے گی۔
گوگل کمپنی کے نئے فیچر گوگل لینز کے ذریعہ کاغذ پر لکھی تحریر کو کمپیوٹر ٹیکسٹ میں منتقل کرنا انتہائی آسان ہوگیا ہے۔ ہاتھ سے لکھی تحریر کی موبائل فون کیمرے سے تصویر لے کر ،،کاپی ٹو کمپیوٹر کے آپشن پر ٹیپ کریں۔
گوگل فیچر آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعہ ہاتھ سے لکھی تحریر کی شناخت کرکے اسے ڈیجیٹل رائٹنگ میں بدل دے گا، گوگل نے یہ بھی اعتراف کیا اتنی ایڈوانسڈ ایپ بھی سکول کے اساتذہ کی طرح خراب ہینڈ رائٹنگ پڑھنے سے قاصر ہے۔