پٹرول کا خرچ نہ آلودگی، ایران نے الیکٹرک موٹر بائیک تیار کر لی

Last Updated On 11 May,2020 09:31 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں الیکٹرک موٹر بائیک تیار کر لی گئی ہے جس میں پٹرول ڈلوانے کا خرچہ اٹھانا پڑے گا اور نہ ہی آلودگی کا کوئی خطرہ درپیش ہے۔

تہران کے قریب قائم ایک فیکٹری میں 120 کلو گرام وزن رکھنے والی یہ موٹر سائیکلیں مختلف رنگوں میں بنائی گئی ہیں، الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی ٹیسٹ رائڈ بھی لی گئی ہے اور انہیں چارجنگ پوائنٹس سے ری چارج کیا سکتا ہے۔

فیکٹری منیجر کا کہنا تھا ان موٹرسائیکلوں کو فروخت کے لیے جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کے مقابلے میں الیکٹرک موٹر بائیک آلودگی کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔