کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین کو سال کے اختتام تک گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ملازمین کو یکم جون تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جسے اب بڑھا کر7 ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات کے بعد 6 جولائی سے اس کے دفاتر کھلنا شروع ہو جائیں گے۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پیچائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن ملازمین کو جولائی میں دفاتر بلانے کی ضرورت پیش آئے گی انھیں حفاطتی اقدامات کے تحت ہی کام کی اجازت ہوگی تاہم ملازمین کی بڑی تعداد سال کے اختتام تک گھروں میں بیٹھ کر ہی کمپنی کا کام کرینگے۔
خیال رہے کہ فیس بک کا شمار ان ٹیکنالوجی فرمز میں ہوتا ہے جنہوں نے وبائی صورتحال میں سب سے پہلے اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے ملازمین کو ناصرف گھروں سے کام کرنے کی اجازت تھی بلکہ انھیں ایک ہزار ڈالر کا بونس بھی دیا گیا تھا۔