واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنے ایک ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ملکی کمپنیوں کو اس کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ بدھ کو اس ایگزیکٹو آرڈر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ ادھر ہواوے کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایک بار پھر اینڈرائیڈ لائسنس کرلے تاکہ گوگل سروسز کو دوبارہ اس کے فونز کا حصہ بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ امریکا نے چینی کمپنی ہواوے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے رکھا ہے اور گزشتہ سال مئی سے اسے بلیک لسٹ کرتے ہوئے ہابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
ہواوے کو رواں سال جنوری میں ایک بار کامیابی اس وقت ملی تھی جب امریکی مخالفت کے باوجود برطانیہ نے 5 جی نیٹ ورکس کے قیام میں چینی کمپنی کو کردار دینے کی منطوری دے دی تھی۔ اسی مہینے یورپی یونین نے بھی ہواوے کے 5 جی نیٹ ورکس پر پابندیوں کے امریکی دباﺅ کو مسترد کردیا تھا۔