روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں سو سالہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئی، طبی عملے نے تالیاں بجا کر رخصت کیا۔
1920 کے ہسپانوی فلو کے زمانے میں پیدا ہونے والی 100 سالہ خاتون 25 روز ہسپتال میں رہ کر آخر کار صحت یاب ہو گئیں، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 15 روز کے لیے ڈاکٹرز کے زیر مشاہدہ رہیں، ہسپتال سے جانے پر طبی عملے نے تالیاں بجا کر رخصت کیا۔
معمر خاتون کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی خوش ہیں کہ اب وہ خاندان کے ہر فرد سے مل سکیں گی۔