ماہرین نے نابینا افراد کو الفاظ دکھانے والا نیا دماغی پیوند تیار کر لیا

Last Updated On 18 May,2020 12:53 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے ایک ایسا الیکٹرانک پیوند بنایا ہے جو آنکھوں کو باقاعدہ نظر انداز کرتے ہوئے بصارت کے سگنل براہِ راست دماغ تک پہنچاتا ہے جس سے نابینا افراد کیلئے الفاظ دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دماغ میں لگانے کے بعد اس ٹیکنالوجی کے ذریے بینا اور نابینا افراد کو مختلف الفاظ اور جملے دکھائے جا سکتے ہیں، اس طریقے میں آنکھوں کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ یہ پیوند بیلر کالج آف میڈیسن ہیوسٹن کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

ماہرین نے ایک حساس کیمرہ استعمال کرتے ہوئے الیکٹروڈ کے ذریدے براہ راست معلومات دماغ تک پہنچانے کا نظام تیار کیا ہے، تجربے کے دوران کئی نابینا افراد نے الفاظ کو اچھی طرح شناخت کر لیا، اکثر رضاکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں الفاظ روشن کناروں کی طرح دکھائی دیئے۔

اس ٹیکنالوجی میں نابینا افراد کی پرانی صلاحیت یعنی چھونے کے عمل سے الفاظ کی پہچان کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ وہ نابینا افراد کو پڑھنے لکھنے کا عمل سیکھ چکے ہیں ان کو نئے سرے سے سیکھنے کی مشکل سے نہ گزرنا پڑے۔ نابینا افراد اس طرح اپنے گھر والوں کے خدوخال پہچاننے کے علاوہ بغیر سہارے کے آزادانہ گھوم پھر بھی سکیں گے اور کسی شے کو چھو کر ممکنہ طور پر براہ راست دماغ سے دیکھ سکیں گے۔