بیجنگ: (روزنامہ دنیا) اگر زخم بھرنے والی پٹیوں میں سبز نیلی الجی کو شامل کر لیا جائے تو دیرینہ زخم تیزی سے مندمل ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جلد پر لگانے کا ایک پیوند بنایا گیا ہے جس پرسبز اور نیلی الجی کو زندہ رکھا گیا اور جب چوہوں پر اسے آزمایا گیا تو اس کے دیرینہ زخم اور جلد ٹھیک نہ ہونے والے ناسور بہت جلدی ٹھیک ہوگئے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پیوند ذیابیطس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتاہے، اگلے مرحلے میں اسے انسانوں پر آزمایا جائیگا اور امید ہے کہ زخم جلد بھرنے میں بہت مدد مل سکے گی۔