مظفرآباد: (دنیا نیوز) لاک ڈاون کے دوران ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جن میں کمی لانے کے لئے نادار مریضوں میں محکمہ صحت آزاد کشمیر کے تعاون سے گھر گھر مفت ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔
آزاد کشمیر میں مظفرآباد کے ذیابیطس سنٹر کی جانب سے نادار مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران ذیابطیس میں مبتلا نادار افراد کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اس موقع پر ادویات حاصل کرنے والے افراد ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جاری اس سلسلے میں اضافہ اور دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ بھی کرتے نظر آئے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مواصلاتی مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جس سے گھر بیٹھے مریض معالج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔