مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا۔ تین سال کی سزا، مال ضبط اور مالیت کا پچاس فیصد جرمانہ کیا جا سکے گا۔
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق اشیائے خورونوش اور 30 ادویات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔ ملوث افراد کو 3 سال کی سزا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر کو ذخیرہ کیے گے مال کا پچاس فیصد جرمانہ ہوگا۔ مال کو ضبط کے بعد نیلام کیا جائے گا۔ مال کو متعلقہ آفیسر بغیر وارنٹ ضبط کر سکے گا۔
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مقدمہ کی سماعت خصوصی مجسٹریٹ کرے گا۔ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو رقم کا دس فیصد حصہ دیا جائے گا۔