کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم ترین فیچر ‘’شاپس’’ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس نئے فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی صورتحال کے دوران ای کامرس کی توسیع معیشت کی دوبارہ تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔
مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وبا کے دوران متعدد چھوٹے کاروباروں کو پہلی بار آن لائن بزنس کا حصہ بنتے دیکھا۔ اگر آپ دکان یا ریسٹورنٹ کو کھول نہیں سکتے، تب بھی آن لائن آرڈرز لے کر سامان لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ فیس بک کا یہ نیا فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ چھوٹے کاروباری اداروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا تو وہیں ای کامرس وے وابستہ کمپنیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ فیس بک کو اس نئے اس کی وجہ سے اشتہارات کی شکل میں نئے مواقع مل سکیں گے۔