گوگل کا ہندوستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Last Updated On 13 July,2020 09:06 pm

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو ندر پچائی نے اس بات کا اعلان ایک آن لائن کانفرس سے خطاب کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری میں شراکت داری، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت جیسے منصوبے شامل ہیں۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گوگل کی سرمایہ کاری کے تحت بھارتی شہریوں کو ان کی اپنی مادری زبان میں معلومات تک رسائی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کو کاروبار ڈیجیٹلائز کرنے، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔