ایک اور سنگ میل عبور، ایپل 20 کھرب ڈالر مالیت کیساتھ پہلی امریکی کمپنی بن گئی

Published On 22 August,2020 05:50 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا جو اب 20 کھرب ڈالر مالیت کے ساتھ پہلی امریکی کمپنی بن گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اپنے متعدد اسٹورز بند کرنا پڑے تھے لیکن اس کے باوجود بھی کمپنی کے شیئرز میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب ایپل کے بعد سب سے زیادہ مالیت والی دوسری کمپنی ایمازون ہے جس کی مالیت 17 کھرب ڈالرز ہے، ایمازون کمپنی کے بھی شیئرز میں بھی کورونا وائرس کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

ایپل اور ایمازون کے بعد سب سے زیادہ مالیت والی تیسری کمپنی گوگل کی زیرِ ملکیت ایلفابیٹ ہے جس کی مالیت 10 کھرب ڈالرز سے زائد ہے۔