بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے خلائی مشن نے چاند کی سطح سے حاصل کئے گئے نمونے کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز کو منتقل کر دیئے ہیں۔ خلائی جہاز ان سیملپز کو زمین پر منتقل کرے گا۔
تفصیل کے مطابق چالیس برس بعد چاند کی مٹی کےنمونے زمین پر آنے کو تیار ہیں۔ چاند سے لوٹنے والا چین کا خلائی مشن چینگ فائیو کامیابی کے ساتھ مدار میں موجود خلائی جہاز سے منسلک ہو گیا ہے۔ اس نے اپنے سیمپل منتقل کر دیئے، اب خلائی جہاز یہ نمونے زمین پر لائے گا۔
چینگ فائیو نے چاند سے متعلق ڈیٹا زمین پر ٹرانسفر کر دیا ہے جس میں سات سو تصاویر بھی شامل ہیں۔ مشن پر نصب کیمرے، سینسرز اور دیگر آلات نے مختلف اقسام کا ڈیٹا جمع کیا تھا۔
سائنسدانوں کے مطابق خلائی آپریشن کسی پیچیدگی کے بغیر کامیابی سے انجام پایا۔ چین نے خلائی تاریخ میں پہلی بار مدار میں ڈاکنگ کا عمل انجام دیا۔ یہ چین کی تاریخ کا پیچیدہ ترین مشن تھا۔ آج سے چالیس سال قبل سوویت یونین کا خلائی مشن چاند کے نمونے زمین پر لایا تھا۔