لندن (نیٹ نیوز) برطانوی کمپنی نے لچکدار میٹریل سے بنا ایسا کپڑا تیار کرلیا ہے جس سے تیار کئے گئے لباس عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں۔
کمپنی کے سربراہ کے مطابق ان کا تیار کردہ لباس واٹر پروف، ہوا پروف، پائیدار اور بار بار دھونے کے قابل ہے۔
لباس کے اندر خاص لچکدار میٹریل شامل کیا گیا ہے اور جب کپڑے کو کھینچا جاتا ہے تو وہ پتلا ہونے کی بجائے موٹا ہو جاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق بچے کو بار بار نیا سائز پہنا کر ہم زمین کے وسائل خرچ کر رہے ہیں، پیدائش کے دو سال تک بچے7 مرتبہ جسامت بڑھاتے ہیں اور یہ لباس 4 سے 36 ماہ تک کے بچوں کیلئے بنایا گیا ہے۔