دنیا کی سب سے چھوٹی اور کم خرچ ایکسرے مشین تیار

Published On 12 January,2021 10:19 am

فن لینڈ: (روزنامہ دنیا) فن لینڈ کے ماہرین نے بھاری بھرکم ایکسرے مشین کو سکیڑ کر اسے ٹھیلے کی شکل دے دی ہے جس سے فی الحال انگلی، ہاتھ اور کلائی کے فریکچر کی فوری خبر لی جاسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف اولو کے دو سائنس دانوں، ٹائمو لائمیٹینن اور میٹی ہینی ہوا نے ایک بہت چھوٹی اور منظم ایکسرے مشین تیار کی ہے جہاں کسی آپریٹر کے بغیر خود مریض اپنے ہاتھوں کی ہڈیوں کا ایکسرے کرسکتے ہیں۔ اس مشین کو محاذِ جنگ، کھیلوں کے میدان اور دیگر جگہوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اولو یونیورسٹی میں تیار کردہ پہلا نمونہ 50 سینٹی میٹر چوڑا، اتنا ہی لمبا اور 130 سینٹی میٹر اونچا ہے۔ اس طرح یہ عام ایکسرے مشین سے بہت ہی چھوٹا ہے جسے رکھنے کیلئے کسی مخصوص کمرے کی ضرورت نہیں۔ مشین میں ہاتھ رکھتے ہیں ویڈیو سکرین پر ہڈی میں ممکنہ چوٹ اور فریکچر کا انکشاف ہو جاتا ہے۔