ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) این ای سی اور لیپ ٹاپ بنانے والی مشہور کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک دلچسپ اختراع پیش کی ہے جسے لیوی مِنی کا نام دیا گیا ہے۔
یہ ایک ہی وقت میں تیز رفتار لیپ ٹاپ، ٹچ سکرین اور گیمنگ کونسول بن سکتا ہے۔ اس طرح لیوی کو پی سی گیمنگ کا ایک دستی نسخہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے یہ ایک مختصر اور طاقتور کمپیوٹر ہے جس پر 1920 x 1200 ریزولوشن کا 8 انچ سکرین نصب ہے۔
کھیلنے کیلئے اسے ایک ڈاکنگ سٹیشن پر لگایا جاسکتا ہے اور دائیں بائیں کنٹرولر لگائے جاسکتے ہیں۔ اس طرح یہ گیم کونسول بن گیا ہے لیکن لیپ ٹاپ کا مجموعی وزن 1.28 پونڈ ہے جو خاصہ بھاری ہوگا کیونکہ نائنٹینڈو سوئچ کا وزن صرف 0.88 پونڈ تک ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) سے پہلے اس کا اعلان کیا گیا ہے۔