سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسا موبائل فون متعارف کرایا ہے جس میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے لو پاور او ایل ای ڈی ڈسپلے سے آراستہ کیا گیا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے اس موبائل فون کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں استعمال کی گئی نئی ٹیکنالوجی سے فون کو استعمال کرنے کا وقت بڑھے گا۔ اس سے قبل سمارٹ فونز میں پیش کئے جانے والے ڈسپلے پینلز بہت زیادہ انرجی استعمال کرتے تھے تاہم اب لو پاور او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔
کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے اس نئے فون کو ایس الٹرا 21 کا نام دیا ہے۔ خیال رہے کہ جب سے سمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار بڑھی ہے، صارفین کیلئے یہ ڈیوائسز ہی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ بن چکی ہیں۔
موبائل یوزر اب فلمیں، ڈرامے اور گیمز کھیلنے کیلئے اپنا موبائل فون ہی استعمال کرتے ہیں لیکن انھیں بیٹری زیادہ خرچ ہونے کی ہمیشہ سے پریشانی رہتی تھی۔ تاہم سام سنگ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے نئے سمارٹ فون ایس الٹرا 21 میں ایسی ٹیکنالوجی دیدی ہے جس سے بیٹری کی لائف بڑھ جائے گی۔