فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس بلاک

Published On 05 February,2021 03:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کروا دیا۔

پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا جن میں سے ذرائع کے مطابق بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھیں اور ان پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا۔ بعض عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

پنجاب حکومت کے آئی ٹی ایکسپرٹ نے ان کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بلاک کرنے کےلئے فہرست تیار کی تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائی کےلئے درخواست کی ہے۔