گھر سے کام کرنیوالے دفتری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

Published On 08 February,2021 02:56 pm

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایسا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا جو گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔

مائیکر وسافٹ نے  ویوا  نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے گھر میں دفتری سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل حل ہوں گے۔ اس کا مقصد گھروں میں کام کی صورت حال میں بہتری اور کاروباری اداروں کو ان حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے سربراہ ستیہ نڈیلا کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران دفتر کے بجائے ملازمین گھر سے کام کررہے ہیں جو ہمارے لیے ایک نیا تجربہ ہے، اسی کے پیش نظر یہ ویوا متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پلیٹ فارم سے کمپنیوں کو ڈیجیٹل کے نئے عہد میں ڈھلنے میں آسانی ہوگی۔
 

Advertisement