پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال

Published On 19 March,2021 10:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹس واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروس متاثر ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں معطل ہوئی ہیں۔ سروس معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم تھوڑی دیر گزرنے کے بعد پاکستان میں واٹس ایپ ، انسٹا گرام اور فیس بک کی سروس بحال ہو گئیں، 

صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض نے انسٹاگرام اور فیس بک میسینجر کی سروس بھی متاثر ہونے کی شکایت کی ہے۔ 

Advertisement