لاہور:(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسزپاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،واٹس ،انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کو ان سروسز کے حصول میں مشکل پیش آرہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو فیس بک ایپ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
— Facebook App (@facebookapp) October 4, 2021
ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
خیال رہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارمز حالیہ سالوں میں متعدد بار متاثر ہوئے ہیں اور چونکہ تینوں پلیٹ فارمز ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں اس لیے سروس متاثر ہونے سے دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تینوں اپیلی کیشنز کی سروس ڈاؤن کے ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے میمز کے ذریعے طنز و مزاح اور تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔