سونے کے نینو ذرات بیکٹیریا سے مقابلے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل

Published On 15 November,2021 09:11 am

لندن: (روزنامہ دنیا) چین سمیت دنیا کی 3 بڑی جامعات کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ طاقتور ترین انٹی بائیوٹکس ادویات سے ٹھیک نہ ہونے والے بیکٹیریا کو سونے کے خاص انداز سے تیار کر دہ نینو ذرات سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، فیوڈان یونیورسٹی اور برطانوی جامعہ لیڈز کے سائنسی ماہرین نے سونے کے نینو ذرات کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے خاص انداز سے ایسے تبدیل کیا ہے کہ وہ صرف بیکٹیریا کو تباہ کرتے ہیں جبکہ اطراف کے تندرست حصوں کو نقصان نہیں پہنچاتے۔

قبل ازیں سونے کے عام ذرات دوست اور دشمن میں تمیز نہیں کر پاتے اور جسم کے اندر صحت مند حصوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جس پر 3 جامعات کے سائنس دانوں نے کام کر کے اسے کارآمد بنا لیا۔ سائنس دانوں نے سونے کے ذرات کی اس ٹیکنالوجی کو بیکٹیریا کے خاتمے کیلئے سنہری موقع قرار دیا ہے۔