متحدہ عرب امارات میں بغیر ڈرائیور گاڑیاں سڑکوں پر دوڑیں گی

Published On 10 November,2021 12:13 pm

دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عر ب امارات نے بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے کی منظوری دے دی، یواے ای خودکار گاڑیاں چلانے کا تجربہ کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گاڑٰیوں کے تجرباتی استعمال کی اجازت دی، ابتدائی طور پر بغیرڈرائیور گاڑیوں کو تجرباتی طورپر چلایا جائے گا۔ عرب امارات بغیرڈرائیور گاڑیاں چلانےکا تجربہ کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک ہوگا۔

حکام نے ریٹائرڈ غیرملکیوں کی اقامت کی بھی منظوری دے دی، نئے قوانین کے تحت غیرملکی ریٹائرمنٹ کی صورت میں یواے ای میں ہی مقیم رہ سکتے ہیں۔
 

Advertisement