اسپیس ایکس کے ملازمین 200 دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے

Published On 09 November,2021 10:09 pm

نیویارک:(دنیا نیوز)امریکا کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ملازمین 200 دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناسا اور اسپیس ایکس کے تعاون سے خلائی مشن مکمل کرکے چار خلا باز زمین پر لوٹ آئے ہیں۔

زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی خلائی کیپسول دم دار ستارے کا منظر پیش کرنے لگاجبکہ خلائی کیپسول خلیج میکسیکومیں گر گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے کیپسول کو سمندر سے نکالاجبکہ ناسا کے مطابق چاروں خلا نورد صحیح سلامت ہیں۔
 

Advertisement