ناسا کے خلاباز زمین پر واپسی کیلئے ڈائپر پہننے پر مجبور

Published On 08 November,2021 12:26 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پر واپس آنے والے خلابازوں نے ڈائپر پہن لئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی سٹیشن سے زمین پر واپسی کا سفر کرنے والی ناسا کی خلا نورد میگن آرتھر نے مدار سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس خلائی پرواز میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم ہم نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے مشن کو مکمل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں سب سے بڑا مسئلہ بیت الخلا کا درپیش رہا کیوں کہ ان کے کیپسول کا بیت الخلا ٹوٹ گیا۔فرانسیسی خلا نورد تھوماس پیکیوئٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خلائی کیپسول میں خرابی کا انکشاف اس وقت ہوا جب اتوار کو واپسی کیلئے تیار خلا نوردوں نے آن بورڈ کیپسول کے فرشی پینلز کو ہٹایا۔

اس خرابی کی بنا پر خلا باز 20 گھنٹے طویل واپسی کے سفر میں ٹوٹے بیت الخلا کو استعمال کرنے کی بجائے مائع جذب کرنے والے زیر جامے پہنیں گے۔

 

Advertisement