شنگھائی:(روزنامہ دنیا) چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ سماعت تیار کیا ہے جسے اپنا کام کرنے کیلئے کسی بیٹری کی کوئی ضرورت نہیں۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق ریسرچ جرنل ‘‘اے سی ایس نینو’’ کے تازہ شمارے میں مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس آلے کا پروٹوٹائپ تیار کرلیا گیا ہے جسے مصنوعی کان پر کامیابی سے آزمایا بھی جاچکا ہے ۔یہ آلہ سماعت دراصل اندرونی کان کے اہم ترین حصے ‘‘صدف گوش’’ کی جگہ لیتا ہے جو آواز کی لہروں کو برقی اشاروں میں تبدیل کرکے دماغ تک بھیجتا ہے اور اس طرح ہمیں سننے کے قابل بناتا ہے ۔
اس آلے میں ‘‘بیریم ٹیٹانیٹ’’ نامی مادّے کے نینو ذرّات استعمال کئے گئے ہیں ۔یہ پروٹوٹائپ بالکل ابتدائی نوعیت کا ہے جسے حقیقی انسانی کان میں نصب ہونے کے قابل بنانے کے لیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔