اسلام آباد:(دنیا نیوز) میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،دنیا کی بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے بیان جاری کیا کہ میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے اور شیاؤمی کمپنی ائیرلنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں فون بنائے گی۔
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) November 2, 2021
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے 3 ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار ہونگے جبکہ پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید لکھاکہ پیداواری سہولت جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گی جس سے 3 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔