لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سے سامنے لائے گی، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
شہبازشریف نے شاہ اویس نورانی کی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کاوشوں کو سراہا قائد حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کراچی جلسے کے موقع پرمہمان نوازی پر شاہ اویس نورانی کا شکریہ ادا کیا، شاہ اویس نورانی کی جانب سے شہبازشریف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں، عوام مہنگائی سے پس چکی ہے، پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سے سامنے لائے گی، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی۔ عوام کی مہنگائی سے بس ہوچکی ہے جبکہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں بے بس ہے۔