امریکی سائنس دانوں نے پراسرار 'گرم سیاہ برف' تیار کر لی

Published On 05 November,2021 12:45 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) برف کا نام ذہن میں آتے ہی ٹھنڈی اور سفید چیز کا خیال آتا ہے تاہم اب امریکی سائنس دانوں نے زبردست دباو اور بلند درجہ حرارت پر پانی کو سیاہ رنگت والی برف میں تبدیل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تکنیکی زبان میں یہ سپر آیونک آئس کہلاتی ہے جسے عام زبان میں گرم سیاہ برف کہا جاتا ہے۔ اس بارے ماہرین کا خیال ہے کہ شاید برف کی یہی قسم یورینس اور نیپچون سیاروں کی گہرائی میں ہے جس کی وجہ سے ان دونوں سیاروں کا عجیب و غریب مقناطیسی میدان بھی وجود میں آتا ہے۔ آرگون نیشنل لیبارٹری میں یہ گرم سیاہ برف انتہائی خصوصی آلات کے تحت تیار کی گئی۔

سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ یہ برف 627 ڈگری سینٹی گریڈ پر بننا شروع ہوئی، اور ایک ہزار 627 سینٹی گریڈ تک برقرار رہی۔ آئندہ تجربات میں ماہرین اس برف کو چند گھنٹوں تک اسی حالت میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔
 

Advertisement