دنیا کا پہلا اے سی ہیلمٹ متعارف کرادیا گیا

Published On 11 November,2021 09:50 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دنیا کا پہلا اے سی ہیلمٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی این آئی اے لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں دنیا کے پہلے اے سی سیفٹی ہیلمٹ کو آؤٹ ڈور ورکرز اور فیلڈ ایگزیکٹوز کے لئے متعارف کرادیا گیا ہے۔

یہ ہیلمٹ بھارت کی ٹیک اینڈ سیفٹی کمپنی جرش نے بنایا ہے،جرش این آئی اے اے سی ہیلمٹ سولڈ سٹیٹ کولنگ ٹیکنالوجی پر 24ڈگری سے زائد کے درجہ حرارت پر کام کرتا ہے۔

این آئی اے کے بانی اور چیئرمین ایم ٹی ایچ نیا نے بھارتی پویلین میں ہائی ٹیک ہیلمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،جہاں ان کے ساتھ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران برجیس اور کسطوب کنڈیا نے شرکت کی۔

اس موقع پر کامران کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے ورک فورس ویلفیئر سٹینڈرز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے این آئی اے لمیٹڈ کو فخر ہے کہ انہوں نے نہ صرف یو اے ای بلکہ خطے میں تاریخ بدل ڈالی ہے۔

کامران نے مزید کہا کہ یہ ہیلمٹ خاص طور پر انڈسٹریل،کسنٹرکشن اور دیگر آؤٹ ڈور ورکرز کو شدید گرمی میں سکون فراہم کرے گا۔
 

Advertisement