ایمازون پر 1ارب 30کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد

Published On 09 December,2021 06:21 pm

روم:(دنیا نیوز)دنیا کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون پر اطالوی ریگولیٹرز نے 1 ارب 30کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمازون پر مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا الزام تھا۔

ریگولیٹرز کے مطابق آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم نے اپنی ڈیلیوری سروس شروع کی تھی اور اس سروس کے استعمال کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جاتے تھیں جس سے دیگر ڈیلیورٹی سروسز کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں دو ہفتے پہلے بھی ایمازون کو 68 ملین یوروز کا جرمانہ کیا گیا تھا۔
 

Advertisement