ایلن مسک کو پرسن آف دی ایئر قرار دے دیا گیا

Published On 13 December,2021 07:35 pm

نیویارک:(دنیا نیوز)ٹائم میگزین نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کو پرسن آف دی ائیر قرار دےدیا۔

ٹائم میگزین کے مطابق ایلن مسک کی دولت کا تخمینہ اڑھائی سو ارب ڈالر سے زیادہ ہے اس کے باوجود ان کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اور وہ زمین کو بچانے اور نئی دنیا تلاش کرنے کے مقصد پر کاربند ہے جبکہ ان کو اپنی گاڑی کے لیے پٹرول اور ڈرائیور کی بھی ضرورت نہیں۔

میگزین کے مطابق ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس مریخ پر انسان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے،دنیا میں بجلی سے چلنے والی دو تہائی گاڑیاں ان کی کمپنی ٹیسلا بناتی ہے اور ناسا کے خلاء بازوں کو چاند پر پہنچانے کا ٹھیکہ بھی اسپیس ایکس نے لے لیا ہے۔
 

Advertisement