سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

Published On 07 June,2022 10:32 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مصر اور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مصر کے قریب ڈبل اے ای ون اور سیم وی فائیو کیبل میں خرابی سامنے آئی، اٹلی کے قریب آئی ایم ای وی کیبل میں خرابی سامنے آئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی بحالی کیلئے کام جاری ہے جبکہ پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
 

Advertisement