سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Published On 13 June,2022 05:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1858 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی
 

Advertisement