سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 06 April,2022 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور،کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے بڑھ گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اس سے قبل اس سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونے کی بلند ترین قدر تھِی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement