لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طرح فی تولہ سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس وسنے کی قیمت میں چھ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1846 ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیم تمیں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 136000 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 116598 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 60 روپے اور 51.44 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1560 روپے اور 1337.44 روپے ہو گئی ہیں۔