پب جی گیم ہارنے پر مذاق کیوں اڑایا؟ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

Published On 13 June,2022 10:32 pm

آندھرا پردیش:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھر پردیش میں پب جی گیم ہارنے پر ایک نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر خود کو اس وقت مار ڈالا جب اس کے کزنز نے اس کا مذاق اڑایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ لڑکا جس کا تعلق انڈیا کے آندھرا پردیش سے تھا اپنے کزنز کی طرف سے گیم ہارنے پر مذاق اڑانے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان اپنے کزن کے ساتھ گیم کھیل رہا تھا جب انہوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اس پر اس کے والد نے اسے یہ گیم نہ کھیلنے کو کہا جس سے لڑکا مزید پریشان ہوگیا۔

بعد ازاں لڑکا اپنے کمرے میں اکیلا سو گیا اور چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ ہی ایک اور لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو اس وقت مار ڈالا جب اس نے اسے پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے لاش کو دو دن تک ایک کمرے میں چھپائے رکھا تھا۔
 

Advertisement