چینی ٹیلی کام آپریٹرز کی فائیو جی میں 59 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری

Published On 12 August,2022 06:42 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی ٹیلی کام آپریٹرز نے فائیو جی میں مجموعی طور پر 401 ارب 60 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے جو تقریباً 59 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں 2022 ورلڈ فائیو جی کنونشن میں چائنہ یونائیٹڈ نیٹ ورک کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لیو لی ہونگ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے پاس تقریباً 18 لاکھ 50 ہزار فائیو جی بیس سٹیشنز اور 45 کروڑ سے زیادہ فائیو جی اینڈ یوزرز ہیں، دونوں ہی دنیاکا مجموعی 60 فیصد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ایپلی کیشن نئی صنعتوں اور کاروبار کے نئے طریقے ایجاد کرنے کا باعث بنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد چینی کاروباری ادارے اس وقت فائیو جی آراینڈ ڈی اور ایپلی کیشنز میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

Advertisement